woman power

womens power

Monday, 5 October 2015

تعلیم یافتہ خواتین۔۔۔۔ معاشرے کا اہم سرمایا

ہمارے معاشرے کا المیہ یہ ہے کے خواتین کے ساتھ صنفی امتیاز ہر دور میں رواں رکھا گیا ان کے حوصلے پست کئے گئے اور اُنہیں ہمیشہ ہی کمزور اور بیکار مخلوق گردانا ۔ اِسلام نے عورتوں کو ناصرف اُن کا حق دیا بلکہ اُنہیں معاشرے میں تسلیم بھی کیا اور آگے بڑھنے کا حوصلہ بھی دیا جس کی بہترین مثال یہ ہے کے اسلام عورتوں کو تعلیم حاصل کرنے کی اجازت دیتا ہے بلکہ ساتھ ہی اُنہیں  اسے استعمال کرنے کی اجازت بھی دیتا ہے مگر افسوس اس بات کا ہے کے ہمارا معاشرہ آج بھی زمانہ جاہلیت کے اصولوں پہ جی رہا ہے اور خواتین کے حقوق کی پامالی کررہا ہے بس طریقے کار میں جدت آگئی ہے۔
آج خواتین کو ہمارے معاشرے میں اعلی تعلیم حاصل کرنے کی اجازت تو ہے مگر یہ صرف محض اچھی جگہ پہ شادی کی غرض سے ہے یا معاشرے میں اپنا معیار بلند رکھنے کے لیے علاوہ ازیں والدین سمیت تمام زمانے کو لڑکی  کے کام کرنے پہ اعتراض ہوتاہے زمانہ ڈگری والی لڑکی کو پسند کرتا ہے مگر پیشہ وارانہ لڑکی کو نہیں اور آج معاشرے کے اِس اندھے نظام کے پیشِ نظر کئی اعلی تعلیم یافتہ لڑکیاں گھر بیٹھی ہیں اور ان کی ڈگریاں زائع ہو رہی ہیں اگر ہمارے معاشرے میں یہ ہی اندھا قانون نافذ رہا تو ہم اپنا قیمتی سرمایا گنوا دیں گے کیونکہ آج ہماری خواتین مردوں کے شانہ بشانہ کام کررہی ہیں اور آج ان کی اہمیت سے کوئی انکار نہیں کرسکتا۔

No comments:

Post a Comment